Friday, May 17, 2024

گرفتاریاں جائز کرنے کیلئے فطرانہ کی وصولی کو بھتہ کہا جا رہا ہے، گرفتاری فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹ، عوام کیساتھ جبر ہے: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

گرفتاریاں جائز کرنے کیلئے فطرانہ کی وصولی کو بھتہ کہا جا رہا ہے، گرفتاری فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹ، عوام کیساتھ جبر ہے: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
July 2, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کو جائز قرار دینے کے لئے فطرانہ کی وصولی کو بھتہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رینجرز کی کارروائی میں سولہ افراد کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کسی فلاحی ادارے یا فلاحی سرگرمیوں کے لئے زکوۃ یا فطرانہ کے عطیات جمع کرنا کس قانون کے تحت جرم ہے۔ رینجرز گرفتاریوں کو جائز قرار دینے کے لئے فطرے کی وصولی کو بھتہ قرار دے رہی ہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں عطیات سے ہی جاری ہیں۔ گرفتاریاں فلاحی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ اور عوام کے ساتھ جبر ہے۔