Friday, April 26, 2024

گرفتاری کا خوف، کراچی میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری کی خود کشی

گرفتاری کا خوف، کراچی میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری کی خود کشی
September 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گرفتاری کا خوف سے کراچی میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے خود کشی کرلی۔

اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں شاہین بہاری نے خود کشی کی، ٹارگٹ کلر نے ساتھی آصف بھایا سے مل کر 28 اگست کو پولیس افسر اکرم خان کو شہید کیا تھا۔ اس حوالے سے شاہین بہاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

ویسٹ پولیس مسلسل ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی، ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو رینجرز اور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ادھر گلشن اقبال تھانے کی حدود میں لٹیروں نے ریسٹورنٹ لوٹ لیا، 3 موٹر سائیکل سوار ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔