Thursday, May 9, 2024

گرفتار کرنا ہے تو کر لو ، عوام کا مقدمہ لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، مریم نواز

گرفتار کرنا ہے تو کر لو ، عوام کا مقدمہ لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، مریم نواز
December 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ گرفتار کرنا ہے تو لو لیکن عوام کا مقدمہ لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  کمزور وزیراعظم عوام کے ووٹوں سے نہیں آتا، آج اس نے خود تسلیم کرلیا کہ حکومت چلانی نہیں آتی۔

دوسری جانب مریم نواز آج رات پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریں گی ، ملاقات رات ساڑھے سات بجے مولانا  فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہوگی ۔ن لیگ کے سینئر رہنما بھی ملاقات میں موجود ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کے اپوزیشن مخالف اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا، پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں اور سینیٹ انتخاب پر بھی مشاورت ہوگی ، ضمنی انتخاب میں حصہ لینے اور حکومت کے خلاف جارحانہ سیاسی حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔

مولانا فضل الرحمن مریم نواز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے۔