Thursday, April 25, 2024

گرفتار وکلاء کی درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے نیادو رکنی بینچ تشکیل

گرفتار وکلاء کی درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے نیادو رکنی بینچ تشکیل
December 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار وکلاء کی درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے نیا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دیا گیا بینچ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی  اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ہے ۔ گزشتہ روز جسٹس علی باقر نجفی  اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے  سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ  سردارشمیم  کو واپس  بھجوا دیا تھا۔