Friday, March 29, 2024

گرفتار سعودی شہزادوں پر بلیک واٹر کے اہلکاروں کے بھی تشدد کا انکشاف

گرفتار سعودی شہزادوں پر بلیک واٹر کے اہلکاروں کے بھی تشدد کا انکشاف
November 23, 2017

ریاض ( 92 نیوز ) سعودی عرب میں گرفتار شہزادوں پر سعودی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ امریکی نجی ادارے بلیک واٹر کے تفتیش کاروں کی جانب سے بھی تشدد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں کی زندگی عبرت کی داستاں بن گئی ۔ ایک برطانوی اخبار کے دعویٰ کے مطابق ریاض کے فائیو سٹار ہوٹل میں نظر بند سعودی شہزادوں پر سعودی اور امریکی تفتیش کاروں نے بہیمانہ تشدد کیا ۔ انہیں الٹا لٹکا کر ان سے تفتیش کی گئی ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تشدد کا شکار ہونے والوں میں دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل سعودی شہزادے ولید بن طلال بھی شامل ہیں ۔ ولید بن طلال کو میٹنگ کا کہہ کر ہوٹل بلایا گیا اور وہاں انہیں ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کیا گیا ۔
رواں ماہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف سعودی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے درجنوں موجودہ اور سابق وزراء کے ساتھ ساتھ 11 شہزادوں کو گرفتار کر لیا تھا ۔ سعودی شہزادوں کے لیے جیل قرار دیئے گئے فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر سعودی اور اندر نجی سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔
برطانوی اخبارکے مطابق امریکی کنٹریکٹ کمپنی کا نام بلیک واٹر ہے جو دنیا بھر میں اپنی دہشت انگیزی کی وجہ سے بدنام ہے ۔