Monday, May 6, 2024

گردوں کےعارضہ میں مبتلا 6 سالہ حمنہ کو کسی مسیحا کی تلاش  

گردوں کےعارضہ میں مبتلا 6 سالہ حمنہ کو کسی مسیحا کی تلاش  
June 11, 2015
لاہور(92نیوز)گردوں کے عارضہ میں مبتلا چھ سالہ حمنہ کو ڈاکٹرز نے جواب دے دیاہے، بے بس والدین کسی ایسے مسیحا کی تلاش میں ہیں جس کی امداد ان کی لخت جگر کو صحت مند زندگی جینے کے قابل بنا دے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد لاہور کی رہائشی چھ سالہ حمنہ کا ایک گردہ ناکارہ ہونے کی وجہ سے تین سال پہلے آپریشن کرکے نکال دیا گیا تھا۔ چھے ماہ بعد ایک اور آپریشن کی تاریخ تو ملی مگر نمبر تین سال بعد بھی نہ آ سکا ۔ والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کا دوسرا گردہ بھی فیل ہوچکا ہے لیکن نہ تو ڈاکٹرز ٹھیک طریقے سے بات سنتے ہیں اور نہ ہی علاج کرتے ہیں۔ حمنہ کی صحت دن بدن خراب ہو رہی ہےاس کی والدہ کا کہنا ہے کہ حمنہ کے والد کی تنخواہ بارہ ہزار روپے ہے،اس میں دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے بیٹی کا علاج کیسے کروائیں ۔ حمنہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ اپنی لخت جگر کی زندگی کے لیے تین سال سے اسپتالوں کے چکر کاٹ رہی ہوں مگر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر پیسے نہیں ہیں تو بچی کو گھر لے جا کر اس کی خدمت کریں۔