Monday, May 13, 2024

گردن پر چھری کا الزام ، گرانٹ فلاور نے معافی مانگ لی

گردن پر چھری کا الزام ، گرانٹ فلاور نے معافی مانگ لی
July 5, 2020

ووسٹر ( 92 نیوز) گردن پر چھری کا الزام لگانے والے گرانٹ فلاور اپنے بیان پر شرمندہ  ،سابق بیٹنگ کوچ   نے یونس  خان سے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی۔

قومی ٹیم کے  بیٹنگ کوچ یونس خان نے  وضاحت  کے بعد گرانٹ فلاور کی  معافی قبول کر لی ،گرانٹ فلارو  کا کہنا  ہے کہ یونس خان اور پاکستان کی عزت کرتا ہوں ۔

سابق بیٹنگ کوچ نے  کہا کہ  اندازہ نہیں تھا انٹرویو کے بعد پوچھا جانے والا سوال میڈیا اتنا اچھالے گا،دوسری طرف گرانٹ فلاور نےتنقید کا نشانہ بنانے والے سابق کرکٹر باسط علی سے بھی رابطہ کرکے معذرت کر لی ۔