Thursday, May 9, 2024

گرانٹس کو استعمال کر کے زیادہ ریونیو دکھانے کی حکومتی چالاکی قوم سے فریب ہے ، شہباز شریف

گرانٹس کو استعمال کر کے زیادہ ریونیو دکھانے کی حکومتی چالاکی قوم سے فریب ہے ، شہباز شریف
June 6, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے گرانٹس کو استعمال کر کے زیادہ ریونیو دکھانے کی حکومتی چالاکی قوم سے فریب ہے۔

شہباز شریف نے کہا اہم اعدادوشمار میں ہیر پھیر ہوگا تو درست منصوبہ بندی ناممکن ہے ۔ ملک اور قوم کو بحران پر بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگراعدادوشمار غلط ہوں گے تو صوبوں کو ٹیکس وصولیوں میں حصہ بھی غلط ہی ملے گا۔ اس ناسمجھی سے وفاق اور اکائیوں میں بداعتمادی اور تنازعات جنم لیں گے جو اچھی بات نہیں۔