Wednesday, May 8, 2024

گرانفروشوں نے ہر چیز مہنگی کر دی ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

گرانفروشوں نے ہر چیز مہنگی کر دی ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ
May 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) گرانفروشوں نے ہر چیز مہنگی کر دی ۔ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کچھ نہ کر پائیں۔ رمضان المبارک میں زائد منافع خوروں کی من مانی جاری ہے۔ ہول سیل سبزی منڈی کے مقابلے میں دوگنی تگنی قیمتیں وصول کرنے میں مصروف ہیں۔ بازاروں میں چالیس روپے کلو فروخت ہونے والے آلو منڈی میں بیس روپے کلو ہے۔ منڈی میں پیاز پچیس سے تیس روپے کلو اور بازار میں ساٹھ سے ستر روپے کلو ہیں۔ منڈی میں لہسن ، ادرک ایک سو تیس سے ایک سو ساٹھ روپے فروخت ہو رہا ہے جبکہ بازاروں میں اسی نوے روپے پاؤ میں بیچاجارہا ہے۔ ٹماٹر منڈی میں چالیس جبکہ بازار میں ساٹھ سے ستر روپے کلو ہے۔ شہری کہتے انتظامیہ کی سستی کی وجہ سے زائد منافع خوروں کی چاندی ہوئی ہوئی ہے۔ اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی خاصا فرق ہے۔ منڈی میں فالسہ 250 روپے بازار میں چار سو روپے کلو ہے۔ منڈی میں گرما 80 اور بازار میں ایک سو بیس روپے کلو ہے۔ فی درجن کیلے منڈی میں ستر بازار میں ایک سو بیس روپے کلو ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ زائد منافع خوروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔