Wednesday, May 8, 2024

گذشتہ حکومت کے دو برسوں میں زرمبادلہ صرف تین بلین ڈالر سے آگیا ، حفیظ شیخ

گذشتہ حکومت کے دو برسوں میں زرمبادلہ صرف تین بلین ڈالر سے آگیا ، حفیظ شیخ
June 14, 2019
 کراچی (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے معیشت کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار سابقہ حکومتوں کو قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ گذشتہ حکومت کےدوبرسوں میں  زرمبادلہ انیس بلین سے صرف تین بلین ڈالر سے آگیا۔ خسارہ کم کرنے کے لئے مشکل ہدف مقرر کیا ہے۔ کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کی تقریب میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال کی وجہ بتا دی اور کہا کہ دس برسوں کے دوران برآمدات میں اضافہ ہوا اور نہ ہی پاکستانی معاشی ترقی طویل مدت رہی۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ ہم دوسروں کو اپنی مصنوعات بیچنے میں ناکام ہیں۔ پچھلے پانچ برسوں میں میں برآمدات میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں کر سکے۔ ایف بی آر کے اعزازی چیئر مین شبرزیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ 12 لاکھ کمانے والوں پر ڈھائی ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے۔ حکومت کسی پر اس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں بڑی مافیا موجود ہے۔ ہزاروں آڑھتیوں کے ٹیکس کو 10 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کر دیا ہے۔