Monday, September 16, 2024

گدھوں کی کھالوں اور گوشت کی گونچ ایوان زیریں تک بھی پہنچ گئی

گدھوں کی کھالوں اور گوشت کی گونچ ایوان زیریں تک بھی پہنچ گئی
January 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)گدھوں کی کھالیں اور گوشت کی گونج پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی پہنچ گئی وزیر تجارت خرم دستگیرنے بتایا کہ تین برس میں ایک لاکھ 99 ہزارآٹھ سو ساٹھ گدھوں کی کھالیں برآمد کی گئیں،۔گوشت کہاں جاتا ہے کچھ معلوم نہیں۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ پاکستان نے 3 برس میں  شیر اور ریچھ کی کھالیں برآمد نہیں کیں جب کہ اس عرصہ میں گھوڑے کی 6950 کھالیں درآمد کی گئیں۔تین برس کے دوران گدھوں کی 199860 کھالیں برآمد کی گئیں۔ جب حکومتی رکن طاہرہ اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کھالیں تو برآمد کردی جاتی ہیں مگر گدھوں کا گوشت کہاں جاتا ہے،تو وزیر تجارت نے اعتراف کیا کہ  مھجے نہیں معلوم کہ گوشت کہاں جاتاہے صوبوں سے پوچھ کر ہی جواب دوں گا۔ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ مودی کی مثال ناراض پھوپھی کی ہے کہ ہمیشہ ناراض بھی رہتی اور بن بلائے شادی پر بھی آجاتی ہے ،اگر مودی اور ان کا وفد بغیر ویزے کے پاکستان آسکتا ہے تو پھر ہمارے بھارت جانے پر ہمیں غدار کیوں کہا جاتا ہے۔تحریک انصاف نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان۔پاک بھارت مذاکرات سعودی عرب اورایران کشیدگی پر اعتماد میں نہ  لینے کے خلاف شدید احتجاج کیا بعد ازاں اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔