Saturday, May 18, 2024

گدوتھرمل پاور ہاؤس کے تین یونٹ ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع

گدوتھرمل پاور ہاؤس کے تین یونٹ ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع
January 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) گدوتھرمل پاور ہاؤس کے تین یونٹ ٹرپ کرنے سے پنجاب، اندرون سندھ اور کراچی کے اسی فیصدعلاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ بلوچستان کے بیس اضلاع کو بھی سپلائی معطل ہو گئی۔ شہر قائد کے علاقوں ڈیفنس، کلفٹن، لیاقت آباد، ناظم آباد ، شاد مان، نیو کراچی میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ شامل کورنگی، اورنگی ٹاؤن، سہراب گوٹھ، کیماڑی اور لیاری سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی غائب ہے۔ سندھ اسمبلی میں بھی اندھیرے ہیں ، جنریٹر بھی کام چھوڑ گئے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق لائنیں ٹرپ کرنے کی وجہ شدید دھند ہے۔ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی بجلی بحال ہو جائے گی۔ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ شدید سردی میں کوئٹہ کے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں۔