Saturday, April 27, 2024

گجرپورہ : چار سالہ ارفع کو گلا دبا کر قتل کیا گیا : پوسٹمارٹم رپورٹ

 گجرپورہ : چار سالہ ارفع کو گلا دبا کر قتل کیا گیا  : پوسٹمارٹم رپورٹ
November 2, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورکے علاقے گجر پورہ میں قتل ہونے والی چار سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی ثابت نہیں ہوئی، دوسری جانب پولیس نے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ میں گزشتہ روز قتل ہونیوالی چار سالہ ارفع کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر خراشوں کے نشان موجود ہیں  تاہم اس سے زیادتی نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بچی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے دوسری جانب ارفع کے اہل خانہ الزام عائد کرچکے ہیں کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے قتل کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی یا اسے کسی اور وجہ سے قتل کیا گیا دونوں پہلووں پر تفتیش جاری ہے۔ ادھرڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چودھری نے بچی کے قتل کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ٹیموں کے انچارج ڈی ایس پی عثمان حیدر اور انسپکٹرمیاں شفقت محمود کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔چار سالہ ارفع دو روز لاپتہ رہنے کے بعد اس کی لاش ہمسائیوں کی چھت سے ملی تھی۔