Friday, May 17, 2024

گجرپورہ میں لڑکیوں سے زیادتی کیس میں گرفتار فیکٹری مالک ندیم نے بیان ریکارڈ کرا دیا

گجرپورہ میں لڑکیوں سے زیادتی کیس میں گرفتار فیکٹری مالک ندیم نے بیان ریکارڈ کرا دیا
September 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گجرپورہ میں دو لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کیس میں پیشرفت ہو گئی۔ گرفتار فیکٹری مالک ندیم نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

پارٹی کے لیے عرفان نے دیگر 5 دوستوں کو بھی فیکٹری بلایا تھا۔ پارٹی کے لیے دونوں لڑکیوں کو شاہدرہ سے لایا گیا تھا۔ دونوں لڑکیوں کو پارٹی میں ڈانس کے لیے 15 ہزار روپے میں بک کیا گیا تھا۔ وعدے کے مطابق لڑکیوں کو 2 بجے واپس چھوڑ کر آنا تھا، جو نہیں چھوڑ کر آئے۔ لڑکیوں کو صبح 7 بجے ان کے گھر پہنچایا۔ وہاں پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا۔ اس تنازعہ پر لڑکیوں نے ہم پر زیادتی کا الزام لگایا۔