Sunday, May 5, 2024

گجرات:باپ نے محبوبہ کے حکم پر 5سالہ بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا

گجرات:باپ نے محبوبہ کے حکم پر 5سالہ بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا
January 21, 2017

گجرات (92نیوز) گجرات میں خون سفید ہو گیا، باپ نے پانچ سال کی بیٹی اپنی محبت کی بھینٹ چڑھا دی۔ تھانہ دولت نگر کے علاقہ پیرو شاہ میں عبدالحمید نے محبوبہ کے کہنے پر معصوم بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا۔ پولیس نے شک پڑنے پر سنگدل باپ کو گرفتار کیا تو اس نے سچ اگل دیا اور اعتراف جرم کر لیا۔