Monday, May 20, 2024

گجرات ہائی کورٹ نے مودی اور دیگر 60 انتہا پسند ہندوؤں کو کلین چٹ دیدی

گجرات ہائی کورٹ نے مودی اور دیگر 60 انتہا پسند ہندوؤں کو کلین چٹ دیدی
October 6, 2017

گجرات (92 نیوز) گجرات مسلم کش فسادات کیس میں بھارتی عدالت نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دیں۔ بھارتی وزیراعظم مودی سمیت ساٹھ مجرموں کو کلین چٹ دے ڈالی۔

گجرات ہائیکورٹ نے دو ہزار دو گجرات مسلم کش فسادات میں زکیہ جعفری نامی بزرگ خاتون کی درخواست کی سماعت کی۔ ذکیہ جعفری کے شوہر احسان جعفری کو انکےدرجنوں رشتہ داروں سمیت انکے ہی گھر میں ہندو انتہا پسندوں نے زندہ جلاد یا تھا۔

ان فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ فسادات کے وقت مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ گجرات ہائیکورٹ نے میٹرو پولیٹن عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا جس نے مودی اور دیگرساٹھ انتہا پسند ہندوؤں کوعدم ثبوت کی بنا پر رہا کر دیا تھا۔