Thursday, May 9, 2024

گجرات کے شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ، خاتون جھلس کر جاں بحق

گجرات کے شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ، خاتون جھلس کر جاں بحق
October 16, 2019
گجرات ( 92 نیوز ) گجرات میں نجی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ، آتشزدگی سے جھلس کر ایک خاتون جاں بحق جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے ۔ شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے  دیکھتے ہی دیکھتے  عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،  ریسکوی اہلکار آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔ اب تک 90 افراد کو شاپنگ مال سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ۔