Wednesday, April 24, 2024

گجرات کا قصائی مودی اب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے ، بلاول بھٹو

گجرات کا قصائی مودی اب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے ، بلاول بھٹو
March 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا مودی جو گجرات کا قصائی تھا اب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے۔ دنیا گجرات کے قصائی مودی کو اچھی طرح جانتی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا مودی سرکار نے انسانیت سوز کارروائیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ کشمیریوں کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے کشمیر کے حق خودارادیت کیلئے قراردایں منظور کیں۔ اقوام متحدہ کی ان قرادادوں پر دھول بیٹھ چکی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا پلوامہ واقعہ مقامی نوجوان کا بھارتی فوج کے خلاف ردعمل تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا جارحیت کی ذمہ داری بھارت کے مودی پر عائد ہوتی ہے۔ 1971کےبعد بھارتی دراندازی کا یہ سب سے بڑا واقعہ تھا۔ بھارتی جارحیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ بلاول بھٹو نے کہا بھارت کا طیارہ گرانے پر حسن صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فضائیہ نے ثابت کیا وہ دنیا کی بہترین فورس ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔