Thursday, September 19, 2024

گجرات: ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں خاتون نےصحن میں بچے کو جنم دے دیا

گجرات: ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں خاتون نےصحن میں بچے کو جنم دے دیا
February 19, 2018

گجرات (92 نیوز) گجرات میں مسیحاؤں نے اخلاقی پستی کی انتہا کر دی ۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں خاتون نے صحن ہی میں بچے کو جنم دے دیا ۔
پھالیہ سے آنے والی کلثوم کی پھالیہ اور ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاؤالدین کے بعد گجرات کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں بھی کسی نہ سنی ۔
وارڈ میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر خاتون نے اسپتال کے صحن ہی میں بچے کو جنم دے دیا ۔
بچے کی پیدائش کے بعد انتظامیہ نے کارروائی سے بچنے کیلئے دو لیڈی ڈاکٹرز کو معطل کر کے جان چھڑا لی جبکہ ایم ایس سے پوچھ گچھ کرنے کے بجائے اُنہیں ہی انکوائری افسر بنا دیا گیا اور سارا ملبہ دو لیڈی ڈاکٹرز پر ڈال دیا گیا ۔
گجرات کے ڈی ایچ کیو اسپتال کو ٹیچنگ اسپتال کا درجہ تو مل گیا لیکن سہولیات کا فقدان ختم نہ ہوا اور نہ ہی ڈاکٹرز نے اپنی روش بدلی ۔