Sunday, May 12, 2024

گجرات پولیس میں 296 کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی

گجرات پولیس میں 296 کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی
September 1, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  :احتساب عدالت میں گجرات پولیس میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت 8ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹر کو آئندہ سماعت تک تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے جج اسد علی نے گجرات پولیس میں 296کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت کی ، عدالت نے  تمام ملزمان کو بطور ریفرنس عدالت میں طلب کر رکھا تھا ، ملزمان میں سابق ڈی پی او رائے اعجاز، ڈی پی او کامران ممتاز، رمیض احمد، چن پیر، محمد افضال، محمد اشرف، فیاض احمد، اختر حسین شامل ہیں۔

تمام ملزمان کی لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی  نیب کی جانب سے بتایا گی اکہ   ملزمان پر پرپولیس ملازمین کی وردیوں کی مدمیں مبینہ طور پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے ک الزام ہے ، ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔

نیب ریفرس کے مطابق  فنڈز میں خورد بورد ، کیسز کی تفتیش، بوگس پٹرول بلز، جعلی الائونسز اور شہداء فنڈز کی مد میں کی گئی۔