Sunday, September 8, 2024

گجرات میں سزائے موت کے قیدی غلام رسول کو پھانسی، ساہیوال اور ملتان میں قتل کے مجرموں کی پھانسی روک دی گئی

گجرات میں سزائے موت کے قیدی غلام رسول کو پھانسی، ساہیوال اور ملتان میں قتل کے مجرموں کی پھانسی روک دی گئی
August 4, 2015
گجرات (نائنٹی ٹو نیوز) گجرات میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی جبکہ ساہیوال اور ملتان میں قتل کے مجرموں کی پھانسی روک دی گئی۔ گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے مجرم غلام رسول کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ مجرم کی گزشتہ رات اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ مجرم غلام رسول نے پندرہ  سال قبل مخالف کو قتل کیا تھا۔ پھانسی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ساہیوال سنٹرل جیل میں قید دو ہزار ایک میں خانیوال میں زمین کے تنازع پر مخالف کو قتل کرنے والے مجرم مقصود احمد کی پھانسی صلح ہونے پر مؤخر کر دی گئی جبکہ ملتان سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم مقبول ڈوگر کی پھانسی عدالت سے حکم امتناعی آنے پر روک دی گئی۔