Monday, September 16, 2024

گجرات میں حوا کی بیٹی کو پسند کی شادی کی خواہش پر اپنوں نے تیل چھڑک کرآگ لگا دی

گجرات میں حوا کی بیٹی کو پسند کی شادی کی خواہش پر اپنوں نے تیل چھڑک کرآگ لگا دی
April 18, 2017
گجرات (92 نیوز) گجرات میں ایک بار پھر حوا کی بیٹی عزت بچانے کے لئے اناکی  بھینٹ چڑھا دی گئی ۔۔۔۔پسند کی شادی کی خواہش پر اپنوں نے تیل چھڑک   کرآگ لگا دی ۔ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ انسانیت سوز واقعہ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ سوک کلاں میں  پیش آیا۔ حقیقی  نانا اور اہلحانہ نے 22سالہ ماریہ کو زندہ جلا ڈالا ۔ ماریہ آگ میں  جلتی رہی اور حقیقی ماں  ۔۔۔ماموں اور بھائی سمیت دیگر دیکھتے رہے ۔۔۔اپنےلخت جگر کا خیال آیا تو  اسے عزیز بھٹی شہید اسپتال پھر برن یونٹ  CMH کھاریاں لے جایاگیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔ زندگی سے جنگ لڑتی ماریہ نے مرنے سے پہلے گفتگو کی ۔۔۔ اور اپنے اوپر ظلم کی داستان سنائی۔ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔۔۔  ڈی پی او سہیل ظفر  کا کہنا ہے ماریہ کے نانا سراج سمیت تمام ملزمان زیر  حراست ہیں۔