Wednesday, April 24, 2024

گجرات میں برطانیہ پلٹ 2 سگی بہنیں جاں بحق

گجرات میں برطانیہ پلٹ 2 سگی بہنیں جاں بحق
January 17, 2020
گجرات (92 نیوز) گجرات میں برطانیہ پلٹ 2 سگی بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔ دولت نگر کے نواح میں 22 سالہ نادیہ اور 19 سالہ ماریہ کئی سال بعد پاکستان آئی تھیں۔ گجرات کے علاقہ نئی آبادی میرپور کا رہائشی عبدالرحمان اپنی فیملی سمیت پاکستان میں آیا ہوا تھا۔ اسکی دو جواں سالہ بیٹیاں پچیس سالہ ماریہ اور انیئس سالہ نادیہ نہانے کے لیے غسل خانے گئیں جہاں وہ کافی دیر تک باہر نہ آئیں۔ تب لواحقین نے جا کر دیکھا تو دونوں لڑکیاں جاں بحق ہو چکی تھی۔ لواحقین کے مطابق دونوں کی موت گیزئر سے نکلنے والی گیس کے باعث ہوئی۔ پولیس تھانہ دولت نگر نے دونوں کی نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم اور دیگر نمونہ جات لیبارٹری کو بجھوا دیے ہیں۔ ڈی پی او گجرات کے مطابق رپورٹ کے حتمی رزلٹ کے بعد واقعہ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔