Friday, April 26, 2024

گجرات فسادات : مودی کے خلاف لندن میں مقدمہ درج

گجرات فسادات : مودی کے خلاف لندن میں مقدمہ درج
October 21, 2015
لندن(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کے خلاف لندن کے علاقے لیوشم کے پولیس اسٹیشن میں گجرات فسادات میں تین  برطانوی شہریوں کی ہلاکت پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،برطانوی شہری طارق محمد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،کیس کی تحقیقات  ڈپلو میٹک پولیس کا اسپیشل یونٹ کرے گا۔ تفصیلات کےمطابق دو ہزار دو میں بھارتی شہری گجرات میں انتہا پسند ہندووں کی طرف سے مسلم کش فسادات میں تین برطانوی شہری محمد شکیل ، محمد سعید اور محمد اسود کو صرف مسلمان ہونے کے جرم میں سزا دی گئی تھی ۔ برطانوی قوانین کے مطابق اگر دنیا میں کسی بھی جگہ برطانوی شہری کو قتل کر دیا جائے  تو اس پر قانون کے مطابق برطانیہ میں مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق  پولیس کیس  آگے بڑھنے کی صورت میں بھارت وزیر اعظم سے بھارت جا کر تفتیش بھی کر سکتی ہے اور جرم ثابت ہونے پر بھارتی وزیر اعظم کو ناپسندیدہ  افراد میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔