Friday, April 19, 2024

گجرات، جھونپڑیوں میں رہنے والے نے بیٹے کی شادی پر لیموزین منگوا لی

گجرات، جھونپڑیوں میں رہنے والے نے بیٹے کی شادی پر لیموزین منگوا لی
April 15, 2018
گجرات ( 92 نیوز ) گجرات میں جھونپڑیوں میں رہنے والے نے بیٹے کی اس شان و شوکت سے شادی کی کہ سبھی دیکھتے رہ گئے ۔کڑیانوالہ پل کے نیچے جھونپڑیوں میں مقیم ہے تو کیا ہوا مگر دل بھی ہے اور خواہش بھی  ، گوگاجھونپڑیوں میں رہتا ہے مگر  بیٹے کی بارات اس دھوم سے نکالی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔ لیموزین سمیت بیس سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں  گلوکار اور ڈھول تاشے سبھی اس بارات کا حصہ تھے ۔ گوگا  غریب آدمی ہے  مگر خواہش تھی  کہ  اس کے بیٹے کی بارات بھی دھوم دھام سے اور نئی چمکتی گاڑیوں میں جائے ۔ لیموزین  سمیت دوسری گاڑیاں اور شان و شوکت دیکھ کر سبھی  حیران  تو تھے ہی مگر جب غریب آدمی نے بیٹے کی شادی میں پیسے لٹائے تو سبھی دیکھتے رہ گئے۔