Thursday, May 9, 2024

گجرات، بااثر افراد کا طالب علموں کو برہنہ کرکے بدترین تشدد، ویڈیو بناتے رہے

گجرات، بااثر افراد کا طالب علموں کو برہنہ کرکے بدترین تشدد، ویڈیو بناتے رہے
February 17, 2020
گجرات (92 نیوز) گجرات میں انسانیت کی تذلیل، بااثر افراد نے طالب علموں کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، کئی گھنٹوں تک مارپیٹ کرتے رہے، برہنہ کرکے علاقے میں گھمایا اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔ گجرات میں طلبہ گروپوں کی پُرتشدد لڑائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے طلبہ گروپوں کے سامنے بے بس ہوگئے۔ گجرات کے علاقے ڈنگہ میں  طلبہ نے مخالف گروپ کے لڑکوں کو آہنی راڈوں اور ڈنڈوں سے کئی گھنٹوں تک مارا پیٹا، برہنہ کرکے تشدد کی ویڈیو بناتے رہے اور علاقے میں بھی گھمایا، نائنٹی ٹو نیوز واقعے کی فوٹیج نشر کی تو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او گجرات نے کہا قانون سے بالاتر کوئی شہری نہیں، سخت ایکشن لیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی، عثمان بزدار نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔