Thursday, April 18, 2024

گجرات، اٹلی پلٹ ثنا چیمہ کو تدفین سے قبل کفن نہیں پہنایا گیا

گجرات، اٹلی پلٹ ثنا چیمہ کو تدفین سے قبل کفن نہیں پہنایا گیا
April 26, 2018
گجرات ( 92 نیوز ) گجرات میں اٹلی پلٹ لڑکی ثناچیمہ کو تدفین سے پہلے کوئی کفن نہیں پہنایاگیاتھا دوسری جانب مقامی اسپتال کےڈاکٹر نے ورثا کی جانب سے اس کی موت بیماری کےباعث ہونے کابھانڈا پھوڑدیا ۔ ڈاکٹر کاکہنا ہے کہ 11 اپریل کو ثنا اسپتال آئی تو اسے بلڈپریشراورمعدے کی تکلیف کےعلاوہ کوئی بیماری نہیں تھی،وہ بالکل صحت مندتھی۔ تدفین سے پہلے کفن نہ پہنائے جانے اور ڈاکٹر  کی طرف سے کوئی بھی بیماری نہ ہونے کی تصدیق نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا ہے ،اہلخانہ نے ثنا کی موت کی وجہ  پراسرار بیماری  قرار دی تھی۔ چھبیس سالہ اطالوی شہری ثنا کی موت کے بعد اٹالین میڈیا  نے غیرت کے نام پرقتل قرار دیا تو پاکستانی حکام بھی جاگ گئے ،پولیس نے ثنا چیمہ کے والد ،چچا اور بھائی کے خلاف مقدمہ  تو درج کر لیا مگر تاحال ہوا میں ٹامک ٹوئیاں مار رہی ہے۔ ثنا کی قبر کشائی کی گئی اور پوسٹمارٹم کے لیے نمونے لیے گئے،موت کے اصل حقائق فرانزک لیبارٹری اور پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔