Thursday, April 25, 2024

گجرات اور کشمیر کا قصائی ہمیں دہشت گردی پر لیکچر دینا چاہتا ہے : بلاول

گجرات اور کشمیر کا قصائی ہمیں دہشت گردی پر لیکچر دینا چاہتا ہے : بلاول
September 25, 2016
لاہور (92نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انسانوں کا قاتل قصاب قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں گجرات اور کشمیر میں قتل عام کرنے والا شخص پاکستان کو دہشت گردی پر لیکچر دینا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مودی نے پاکستان کےخلاف زہر اگلا تو پاکستان کی پوری سیاسی قیادت نے بھارتی وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں اور بتا دیا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن جب بات پاکستان کی ہو تو ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کی پاکستان مخالف تقریر پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی قصائی ہے جو انسانوں کا قاتل ہے۔ اس قصائی نے گجرات میں پہلے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے اور اب مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا لہو بہا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں۔ گجرات اور کشمیر میں بربریت کا مظاہرہ کرنے والا قاتل ہمیں دہشت گردی پر لیکچر دینا چاہتا ہے۔ بلاول بھٹو نے دنیا کو بھی پیغام دیا کہ اقوام عالم کو مل کر بھارتی مظالم کو روکنا چاہئے۔