Tuesday, May 21, 2024

گجر نالہ کراچی کے اطراف قابضین آپریشن میں رکاوٹ بن گئے

گجر نالہ کراچی کے اطراف قابضین آپریشن میں رکاوٹ بن گئے
September 3, 2020

کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج دوسرا روز ہے ، گجر نالہ کراچی کے اطراف قابضین آپریشن میں رکاوٹ بن گئے ۔ کے ایم سی اور اینٹی انکروچمنٹ پولیس ٹیم گجرنالہ  پر موجود ہیں  لیکن تجاوزات قائم کرنے والے افراد آپریشن میں رکاوٹ بن گئے اور احتجاج کرکے سڑک بھی بند کی ۔

دوسرے دن جیسے ہی کے ایم سی اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیمیں آپریشن کیلئے پہنچیں تو مکین بھی گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا ۔احتجاج میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شریک ہوئے  ۔

تجاوزات پر رہائش پذیر افراد کے احتجاج کے باعث ٹریفک بھی جام ہوگئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  ، علاقے کے نمائندے اور اسسٹنٹ کمشنر کے مذاکرات کے بعد  سافٹ انکروچمنٹ ہٹانے اور سروے کا عمل شروع کیا گیا ۔

کے ایم سی، اسسٹنٹ کمشنر اور اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیمیں بھی گجرنالے پر موجود ہیں  جبکہ پہلے مرحلے میں رہائشی عمارتوں  کو مسمار نہیں کیا جائے گا ۔