Thursday, May 2, 2024

گاؤں مسوبھرگڑی میں 30 افراد ایچ آئی وی وائرس کاشکار

گاؤں مسوبھرگڑی میں 30 افراد  ایچ آئی وی وائرس کاشکار
May 7, 2019
حیدر آباد ( 92 نیوز ) سندھ میں ایڈزکے کیسز منظر عام پر آنے کے بعد حیدر آباد  کے نواحی گاؤں مسوبھرگڑی میں ایچ آئی وی اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جہاں 30 افراد میں ایچ آئی وی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ گاؤں مسوبھرگڑی میں  230 مرد و خواتین  کے ٹیسٹ کئے گئے تھے ،29 خواتین اور ایک  مرد ایچ آئی وی جیسے موذی مرض میں مبتلا پائے گئے۔

لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہو گئی ‏

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے ایڈز کے بڑھتے ہوئے مرض کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے ایڈز سے جان چھڑاؤ تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ ایچ آئی وی اسکریننگ ٹیسٹ کے لئے کیمپ کے انعقاد کو علاقہ مکینوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بھی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنا چاہئے۔ حیدرآباد کے نواحی علاقے مسو بھرگڑی میں چند ماہ قبل ایچ آئی وی کے 16 مریض سامنے آئے تھے تاہم ابھی تک اس علاقے میں حکومتی سطح پر ایڈز سے بچاؤ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔