Thursday, May 2, 2024

گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز مہنگے کر دیئے گئے

گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز مہنگے کر دیئے گئے
July 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز مہنگے کر دیے گئے۔ ایف بی آر نے گاڑیوں کے ٹائراورٹیوبز کی درآمد پر 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کردی ہے۔ ایف بی آر نے نئے بجٹ میں گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز کی درآمد پر 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ یکم جولائی سے کاروں کے ٹائر اورٹیوبز، سائیکل اورموٹر سائیکل، ٹریکٹر اورجیپوں کے ٹائر ٹیوبز پر بھی 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہوگی۔ بڑی گاڑیوں ، بسوں اور ٹرکوں کے ٹائرٹیوبز پر 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہوگی۔ کسٹمز ڈیوٹی کا اطلاق آج سے ہوگا جس سے گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز مزید مہنگے ہوجائیں گے۔