Friday, April 26, 2024

گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو لیٹ ڈیلیوری پر جرمانہ ہو گا

گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو لیٹ ڈیلیوری پر جرمانہ ہو گا
July 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو لیٹ ڈیلیوری پر جرمانہ ہو گا۔ جرمانہ کی رقم خریدار کو ادا کی جائے گی۔

ایف بی آر دستاویز کے مطابق جرمانے کی شرح کل ایڈوانس رقم کا تین فیصد ہو گی۔ کمپنی جرمانے کی رقم خریدار کو ادا کرے گی۔ خریدار کو موجودہ شرح سے بینک کا سود بھی ادا کرنا ہو گا۔ خریدار چاہے تو کل ایڈوانس رقم بھی واپس لینے کا حقدار ہو گا۔ جرمانہ کی ادائیگی کی اطلاع کسٹم کے متعلقہ دفتر اور انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو بھی دینا ہو گی۔ کمپنی کو یہ اطلاع کنفرمیشن کے ساتھ ہر دو سال بعد دینا ہو گی۔

دستاویز کے تحت ڈیلیوری رولز کے تحت کام کرنے والی آٹو کمپنیوں کو کسٹم ڈیوٹی میں سہولت جاری رہے گی۔ یہ سہولت لائسنس کے حصول سے 5 سال تک جاری رہے گی۔ ایف بی آر نے آٹو کمپنیوں کو یہ سہولت 2006 کے نوٹیفکیشن کے تحت دے رکھی ہے۔