Sunday, September 8, 2024

گاڑی ہے یا چٹان !!! جنوبی افریقی گاڑی چٹان کو ریزہ ریزہ کر دیتی ہے، بارودی سرنگیں پھٹنے کا اثر نہیں ہوتا

گاڑی ہے یا چٹان !!! جنوبی افریقی گاڑی چٹان کو ریزہ ریزہ کر دیتی ہے، بارودی سرنگیں پھٹنے کا اثر نہیں ہوتا
August 21, 2015
کیپ ٹاﺅن (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں ماراوڈر کی صلاحیتوں کو پرکھا گیا۔ ماراوڈر اتنی مضبوط ہے کہ راستے میں آنے والی ہر چیز سے ٹکرا جاتی ہے اور چٹان بھی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد ریت کا ڈھیر بن جاتی ہے۔ گاڑی کے پہیوں تلے آنے والی بارودی سرنگیں پھٹنے کے باوجود اس کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتیں۔ انٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے یہ فوجی گاڑی صرف خود مختار حکومتوں اور اقوام متحدہ کی اجازت سے افریقی ملکوں کو بارودی سرنگیں صاف کرنے کےلئے فروخت کی جارہی ہے۔ اس گاڑی کا وزن 20 ٹن ہے اور یہ 75میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ریتلے اور پہاڑی راستوں پر دوڑ سکتی ہے۔ گاڑی میں 6سلنڈر ٹربو ڈیزل انجن نصب ہیں۔