Sunday, September 8, 2024

گاڑی کھڑی کرنے پر تنازع، امریکی ریاست ٹیکساس میں جرائم پیشہ گروپوں میں خونیں تصادم ، 9افراد ہلاک

گاڑی کھڑی کرنے پر تنازع، امریکی ریاست ٹیکساس میں جرائم پیشہ گروپوں میں خونیں تصادم ، 9افراد ہلاک
May 18, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں گینگ وار گروہوں نے ہوٹل کو میدان جنگ بنا دیا، ویکو قصبے کے ہوٹل میں فائرنگ سے نو افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے۔ موٹرسائیکل سوار جرائم پیشہ گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ ویکو قصبے کے ایک ریستوران میں پیش آیا جہاں پارکنگ کے تنازع پر گینگ وار کے تین گروپوں میں ہاتھا پائی مسلح تصادم میں تبدیل ہو گئی جس نے نو افراد کی جان لے لی۔ مسلح افراد ایک دوسرے کے علاوہ پولیس پر بھی فائرنگ کرتے رہے۔ ویکو پولیس نے کئی دوسرے شہروں سے اضافی نفری بلا کر ٹوین پیکس ریستوران کا گھیراو¿ کر کے تصادم میں شریک کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔