Tuesday, May 14, 2024

گاڑی کشمالہ کا بیٹا اذلان ہی چلا رہا تھا، جی الیون حادثے میں بچ جانیوالے مجیب کا ویڈیو بیان

گاڑی کشمالہ کا بیٹا اذلان ہی چلا رہا تھا، جی الیون حادثے میں بچ جانیوالے مجیب کا ویڈیو بیان
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گاڑی کشمالہ کا بیٹا اذلان ہی چلا رہا تھا میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ جی الیون سگنل پر حادثےمیں بچ جانے والے مجیب الرحمٰن کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

مجیب الرحمٰن کا کہنا ہے پانچوں دوست ٹیسٹ دینےاسلام آباد جارہے تھے ، سری نگرہائی وے پر سگنل بند تھا، پراڈو گاڑی نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماری اور میں گاڑی سے نیچے گرگیا دیکھا تو گاڑی کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان چلارہا تھا۔

مجیب کا مزید کہنا تھا کشمالہ طارق کی طرف سے جو باتیں کی جا رہی ہیں سب جھوٹی ہیں۔ میرے ساتھ موجود میرے 4 دوست جاں بحق ہوگئے، انصاف ملنا چاہئے۔