Friday, March 29, 2024

گاڑی چوری روکنے کیلئے ای چیک پوسٹیں قائم کرنیکا فیصلہ

گاڑی چوری روکنے کیلئے ای چیک پوسٹیں قائم کرنیکا فیصلہ
March 3, 2020
لاہور(ویب ڈیسک  )آئی جی پنجاب نے گاڑی چوری کی بڑھتی وارداتوں کو روکنے کیلئے پنجاب میں ای چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرا ئع کے مطا بق آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکی طرز پر پنجاب بھر میں ای پولیس چیک پوسٹ قائم کی جائیں تاکہ گاڑی چوری روکی جاسکے ۔ لاہورکے 6داخلی وخارجی راستوں پر چندروزقبل پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ای چیک پوسٹ قائم کی جاچکی ہیں جس میں اے وی ایل ایس،ایف آئی آر سسٹم اور سی آر او ڈیٹا اپس میں انٹیگریٹ کردیا ہے ،اسی سافٹ وئیرسے شہرمیں داخل ہونے اور باہرجانے والی دو سو سے زائد چوری ہونے والی گاڑیاں ٹریس کی جاچکی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی کوحکم دیا لاہورپولیس کے سسٹم ای چیک پوسٹ کو پنجاب بھرمیں پی آئی ٹی بی کے تعاون سے شروع کرنے کے لیے فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے اس سسٹم میں گاڑی چوری کاتمام ریکارڈ موجود ہے جسے استعمال کرتے ہوئے پورے پنجاب کے بین الصوبائی ناکوں اورتمام اضلاع کے داخلی وخارجی راستوں پرای چیک پوسٹ بنائی جائیں۔