Sunday, September 8, 2024

گاڑی چوروں کا توڑ‘ پنجاب میں الیکٹرانک ڈیوائس والی نمبر پلیٹیں لگانے کا فیصلہ

گاڑی چوروں کا توڑ‘ پنجاب میں الیکٹرانک ڈیوائس والی نمبر پلیٹیں لگانے کا فیصلہ
July 16, 2016
لاہور (92نیوز) گاڑی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پنجاب حکومت کو بھی فکرمند کر دیا۔ محکمہ ایکسائز نے الیکٹرانک ڈیوائس والی تیسری نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں گاڑی چوری کی وارداتیں بڑھتی جا رہی تھیں جس پر پنجاب حکومت ایکشن میں آ گئی۔ محکمہ ایکسائز نے الیکٹرانک ڈیوائس والی تیسری نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر بہت جلد عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ number plates محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطاق یہ نمبر پلیٹ گاڑی کی فرنٹ سکرین پر لگائی جائے گی جس میں سم کارڈ لگایا جائے گا۔ اس سم کارڈ میں گاڑی کے مالک کا نام، پتا، انجن نمبر اور چیسیس نمبر فیڈ کیا جائے گا۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر الیکٹرانک ریڈار لگائے جائیں گے۔ اگر اس نمبرپلیٹ کو ٹمپرڈ کرنے کی کوشش کی گئی یا اسے اتارنے کی کوشش کی گئی تو محکمہ ایکسائز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر پتہ چل جائے گا۔ گاڑی چوری کر کے شہر سے باہر لے جانے کی کوشش کی گئی تو یہ الیکٹرانک ریڈار گاڑی کو بند کر دیں گے۔ محکمہ ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نمبر پلیٹ کے بعد چوری کی وارداتوں میں کمی ہو گی۔ number plates2