Tuesday, April 23, 2024

گاڑی پر فائرنگ، نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ سلجھ نہ سکا

گاڑی پر فائرنگ، نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ سلجھ نہ سکا
January 14, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں گاڑی پر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ سلجھ نہ سکا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔
گاڑی میں ایک لڑکی بھی سوار تھی جو فائرنگ کے بعد رکشے میں بیٹھ کر فرار ہو گئی۔
ادھر قاتل کون ہیں۔ اس پر الگ الگ موقف سامنے آ رہے ہیں۔
مقتول کے والد نے کہا کہ اس کا بیٹا کچھ روز قبل ہی ملائشیا سے تعلیم مکمل کر کے واپس آیا تھا۔
چند روز پہلے بااثر افراد کے بچوں سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ انہوں نے ہی فائرنگ کی۔
دوسری طرف ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل میمن نے الگ کہانی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں نے فائرنگ کی انہیں حراست میں لے لیا۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔