Thursday, September 19, 2024

گاڑی میں دھماکہ دیسی ساختہ وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیاگیا، ڈی آئی جی ساؤتھ

گاڑی میں دھماکہ دیسی ساختہ وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیاگیا، ڈی آئی جی ساؤتھ
December 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہےکہ  ڈیفنس میں گاڑی میں دھماکہ دیسی ساختہ وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا،  دھماکہ بڑا کرنے کیلئے گیس سلنڈر لگائے گئے تھے۔ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ  ابتدائی طور پر دھماکے کا کوئی ٹارگٹ نہیں تھا، ممکنہ طور پر دھماکہ خوف و ہراس پھیلانے کیلئے تھا ۔ سی ٹی ڈی، رینجرز اور حساس ادارے تحقیقات  کررہے ہیں۔ ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا تھا کہ گاڑی چوری کی گئی تھی، دس گھنٹے بعد یہاں دھماکہ ہوا۔