Monday, May 6, 2024

گاڈ زیلا ایک بارپھر دنیا میں تباہی مچانے کو تیار

گاڈ زیلا ایک بارپھر دنیا میں تباہی مچانے کو تیار
January 8, 2019
لاس اینجلس( 92 نیوز) ایکشن سے بھرپور ڈرامہ فلم  گاڈ زیلا ، کنگ آف مونسٹرز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ فلم کی کہانی گاڈ زیلا نامی دیو ہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے کیلئے آن پہنچا ہے ۔فلم رواں سال 31 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم گاڈ زیلا سیریز کی تیسری  کڑی ہے ۔ اس سے قبل  گاڈ زیلا کی ریلیز ہونے والی دونوں فلموں نےدنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے ۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق سیریز کی تیسری فلم کے بھی ریکارڈ بزنس کرنے کے امکانات روشن ہیں ۔