Friday, May 17, 2024

گاندھی کے پوتے نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ یکسر مسترد کردیا

گاندھی کے پوتے نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ یکسر مسترد کردیا
September 14, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) بین الاقوامی سکالر اور مہاتما گاندھی کے پوتے پروفیسر راج موہن گاندھی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو یکسر مسترد کردیا اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں استصواب رائے کروانے کے لئے مودی حکومت پر دباﺅ بڑھائیں۔ امریکی ریاست ایلی نوئے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے پہلے یونیورسٹی آف ایلی نوئے اربانہ شمپین میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر راج موہن گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل نفاذ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کوطاقت کے زور پر زبردستی بھارت کا شہری نہیں بنایا جا سکتا۔پروفیسر راج موہن گاندھی نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، گاندھی کے ملک میں ایسا ممکن نہیں مودی حکومت کی پالیسیوں سے نفاق بڑھے گا اور معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو گا۔ اس موقع پر کشمیر سالیڈیریٹی کونسل کے چیئرمین جاوید راٹھور نے اپنے خطاب میں کہا ہندوستان نے کشمیر کو قید خانے میں بدل دیا ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے پروفیسرز اور مختلف ممالک سے آئے ہوئے طلباء کے علاوہ مقامی افراد نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے انسانی حقوق کی پامالیوں بھارتی بربریت کیخلاف اور کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کیلئے نعرے لگائے۔