Sunday, May 12, 2024

گانا ’’میں تیرا‘‘ ریلیز کر دیا گیا

گانا ’’میں تیرا‘‘ ریلیز کر دیا گیا
February 11, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان کے پہلے سولو میوزک البم کا گانا ’’ میں تیرا‘‘ ریلیز ہو گیا ۔ گانا اذان سمیع خان نے خود تحریر کیا ہے ۔

گانا ’’ میں تیرا‘‘  اذان اور نئی ماڈل ماہین صدیقی  پر عکس بند کیا گیا ہے ،اذان سمیع خان  نے  گانے سے متلق کہا کہ  یہ میری ذاتی کہانی پر مبنی ہے ، کوشش کی تھی کہ سامعین کو اپنی کہانی بتائی بتائی جائے  اسلئے سولو البم ریلیز کیا۔

اذان سمیع خان نے گزشتہ دنوں اپنے پہلے سولو میوزک البم کا کاور اور ٹریک لسٹ  ریلیز کئے تھے ۔البم میں ڈھولنا، میں تیرا ، جادوگری ، عاشقی ، تو ، زما اور ایک لمحہ کے ٹائٹل سے گیت شامل ہیں ۔

اذان پر امید ہیں کہ ان کے مداح گیتوں کو خوب پزیرائی بخشیں گے ۔