Tuesday, May 7, 2024

گالفر نے باربی کیو کرنے کا منفرد انداز اپنالیا

گالفر نے باربی کیو کرنے کا منفرد انداز اپنالیا
April 28, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی منچلے نوجوان نے باربی کیو کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور کباب کو اس انداز سے گرل کیا کہ دیکھنے والے محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے۔ اس نوجوان نے اپنے ہاتھوں میں گالف اسٹک تھامی اور چھت کے سرے پر کھڑے ہوکر کباب کو گالف بال بنا یا اور ایسے نشانے لگائے کہ کباب نا صرف بہترین طور پر گرل ہوگئے بلکہ اس نوجوان کا نشانہ ذرا بھی نہ چوکا۔