Friday, May 3, 2024

گالا داری سیمنٹ کا فرانس سے 45.7 ملین ڈالر قرض اسکینڈل 26 سال بعد سامنے آگیا

گالا داری سیمنٹ کا فرانس سے 45.7 ملین ڈالر قرض اسکینڈل 26 سال بعد سامنے آگیا
May 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قرضوں کے بوجھ تلے دبے قومی خزانے اور عوام کیساتھ کھلواڑ کا ایک اور انکشاف ہوا ہے۔ انوکھا قرض اسکینڈل 26 سال بعد اعلیٰ حکومتی فورم پرآگیا۔ گالا داری سیمنٹ نے فرانس سے 1994 میں 45.7 ملین ڈالر قرض لیا۔ گالا داری سیمنٹ ، فرانس ، 45.7 ملین ڈالر قرض اسکینڈل ، 26 سال بعد سامنے ، اسلام آباد ، 92 نیوز دستاویز کے مطابق 2001 میں حکومت پاکستان نے قرض واپسی کی ذمے داری لے لی۔ وفاقی حکومت قومی خزانے سے ساڑھے 4 ارب روپے ادا کرچکی ہے۔ دستاویز کے مطابق فرانس کو قرض اور سود کی مد میں 4 ارب 80 کروڑ روپے مزید ادا کرنا ہیں۔ 26 سال گذرنے کے باوجود گالاداری سمینٹ کمپنی ایک روپیہ واپس نہیں کیا۔ گالا داری سمینٹ کمپنی قرض ادائیگی کیلئے مہلت پر مہلت مانگ رہی ہے، کمپنی نے 2034 اور 2044 میں قرض اداکرنے کی مہلت مانگ لی۔ گالاداری سمینٹ نے قرض کی رقم سے حب بلوچستان میں سیمنٹ پلانٹ لگایا۔