Thursday, April 25, 2024

گال ٹیسٹ ڈرا کی  جانب گامزن

گال ٹیسٹ ڈرا کی  جانب گامزن
June 20, 2015
گال(92نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال  ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر تریسٹھ رنز بنا لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے پانچ وکٹوں پر ایک سو اٹھارہ رنز  کے ساتھ  اننگز  شروع کی اسد شفیق اور سرفراز احمد  نے  ایک سو پینتیس رنز بنا کر چھٹی  وکٹ  میں ریکارڈشراکت  قائم کی۔ سرفراز احمد چھیانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسد شفیق نے دو سو سات گیندوں پر اپنی ساتویں سنچری مکمل کی۔ پاکستان  کی   تمام  ٹیم   چار سو سترہ  رنز بنا کر  آوٹ ہو  گئی ،سری لنکا نے  اپنی دوسری  اننگز  شروع کی  تاہم   اس کو  ابتدا میں ہی   دو  وکٹوں  کا  نقصان  اٹھا نا پڑا اوپنر کوشل سلوا اور سنگا کارا بالترتیب پانچ اور اٹھارہ رنز بنا کر وہاب ریاض اور یاسر شاہ کا شکار بنے ۔ چوتھے دن کا کھیل ختم   ہوا  تو  کرونا رتنے چھتیس اور کوشل پریرا بغیر کسی رن کے کریز پر موجود  تھے ۔ میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید چون رنز درکار ہیں جبکہ شاہینوں کو میچ جیتنے کے لیے آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔