Wednesday, April 24, 2024

گال ٹیسٹ : دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کے تین وکٹوں پر 178رنز

گال ٹیسٹ : دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کے تین وکٹوں پر 178رنز
June 18, 2015
گال(92نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا گال میں آغاز ہو گیا۔ پہلے میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم نے تین وکٹوں پر ایک سو  اٹھہتر رنز بنا لیے۔ گال ٹیسٹ کا پہلا  روز  بارش کی نذر ہو  گیا  دوسرے دن  کھیل کا  آغاز بھی دو گھنٹے  تاخیر سے ہوا،گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو  میزبان   ٹیم کی  پہلی   وکٹ ، تیس کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ کرونارتنے اکیس رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر اسٹمپ آوٹ ہوئے۔ پچاس رنز بنانے والے کمار سنگاکارا بھی وہاب ریاض کی گیند پر یونس خان کو کیچ  تھما بیٹھے۔ تریمانے نے آٹھ رنز بنائے اورمحمد حفیظ کی گیند پر ذوالفقار بابر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی محمد حفیظ کی ٹیسٹ میں پچاس وکٹیں بھی مکمل ہو گئیں۔ کھیل   ختم ہوا  توکوشل سلوا اسی اور کپتان اینجلو میتھیوز دس رنز کے ساتھ کریز پر موجود  تھے ۔