Thursday, March 28, 2024

گال ٹیسٹ جیتنے کے بعد پاکستان ایشیا کی کامیاب ترین ٹیسٹ ٹیم بن گئی

گال ٹیسٹ جیتنے کے بعد پاکستان ایشیا کی کامیاب ترین ٹیسٹ ٹیم بن گئی
June 21, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستانی ٹیم سری لنکا کو گال ٹیسٹ ہرا کر ایشیا  کی کامیاب ترین ٹیسٹ ٹیم بن گئی،شاہینوں نے اس فہرست میں کرکٹ کےچودھری بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے لئے کچھ بھی کرنا ممکن ہے،قومی ٹیم  لنکن ٹائیگرز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پوری دس وکٹوں سے جیت چکی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے  ایشیائی ٹیموں کو ٹیسٹ میچوں کی فتوحات میں  پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستانی  ٹیم نے اب تک تین سو نوے ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور ایک سو تیئس میں فتوحات سمیٹ کر ایشیا کی کامیاب ترین ٹیسٹ ٹیم بن چکی ہے۔ بھارت چار سو اٹھاسی میچوں میں ایک سو بائیس فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے،تیسرے نمبر پر سری لنکا موجود ہےجس نے تین سو چھتیس ٹیسٹ میچوں میں اکہتر میں  فتوحات  حاصل کر رکھی ہیں۔ جبکہ چوتھے نمبر پر موجود  بنگلہ دیش  نے اکیانوے ٹیسٹ میچوں میں سے صرف سات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ سری لنکا میں پاکستان کی اپریل دوہزار چھ کے بعد پہلی فتح ہےنو سال پہلےپاکستان نے  کپتان انضام الحق کی قیادت میں گال ٹیسٹ جیتا تھا۔