Thursday, April 25, 2024

گارڈن میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ‏

گارڈن میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، دو اہلکاروں سمیت  تین افراد زخمی ‏
May 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گارڈن میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہوا ، جہاں فائرنگ اور پتھراؤ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ پتھراؤ سے اے ایس آئی جہانزیب اور سپاہی شہزاد زخمی ہوئے ، دوسری جانب زخمی شہری قیوم کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے دس افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔