Friday, March 29, 2024

نوازشریف کی اپنے گارڈز کے رویے پر معذرت،کیمرا سر پر مارنے کا الزام بھی لگادیا

نوازشریف کی اپنے گارڈز کے رویے پر معذرت،کیمرا سر پر مارنے کا الزام بھی لگادیا
December 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نوازشریف نے اپنے گارڈز کے رویے پر معذرت  کر لی ، ساتھ ہی کیمرہ مین کی جانب سے پہلے  شکور کےسر پر کیمرہ مارنے کا الزام بھی عائد کر دیا۔احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ   کیمرہ مین نے اپنا کیمرہ شکور کے سر پر مارا ،جس پر اعتراض ہے ، جو ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا ۔نواز شریف نے  اپنے گارڈ کے خلاف ایکشن لینے کا بھی کہہ دیا ۔ نواز شریف کا کہنا تھاکہ  سکیورٹی اہلکار ان کےلیے راستہ بنا رہے تھے، کیمرہ مین نے اپنا کیمرہ گارڈ کےسرپر مارا،جوہوانہیں ہونا چاہیے تھا،  اعتراض اس بات پر بھی ہے کیمرہ مین نے مارا،گارڈشکور کے خلاف بھی ایکشن لوں گا۔ نوازشریف نے معاملہ رفع دفع کرانے  کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ بات یقین سے کہہ رہا ہوں کہ سب کام قانون کے مطابق ہو گا، صحافیوں نے نوازشریف کی طرف سے چائے کی دعوت ٹھکرا دی۔ دوسری جانب  گارڈز نے  آج بھی روش نہ بدلی ، نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر صحافیوں کو دھکے مارتے رہے۔ادھرصحافی پر تشدد کا مقدمہ درج  کر لیا ۔ کے گرفتارملزم  منصب علی سمیت نواز شریف کے تین  گارڈز نامزدہیں۔