Friday, April 19, 2024

گابا ٹیسٹ ، پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 196 رنز بنا لئے

گابا ٹیسٹ ، پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 196 رنز بنا لئے
November 23, 2017

برسبین ( 92 نیوز ) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے شہر برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پانچ روزہ میچ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا لئے ۔ انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
الیسٹرل کک اور مارک اسٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں الیسٹرل کک 2 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔مارک اسٹون مین اور جیمز ونز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 125 رنز بنائے ۔
جیمز ونس نے 12جوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس نے 2 اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔